ایک نیوز نیوز: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم مقام پر واقع گرجا گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آتشزدگی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی تاہم حکام کا خیال ہے کہ شارٹ سرکت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے.
خیال رہے کہ مصر کی مجموعی آبادی میں عیسائیوں کی تعداد 10 فیصد کے قریب ہے۔