ایک نیوز نیوز: 14 اگست کے موقع پر تحریک لبیک کا نظریہ پاکستان مارچ ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی کی قیادت میں اپنی منزل مسجد رحمتہ للعالمین پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے نظریہ پاکستان مارچ کا آغاز داتا دربار لاہور سے ہوا اور یتیم خان چوک میں مسجد رحمتہ للعالمین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کی قیادت حافظ سعد رضوی نے کی جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد نے نظریہ پاکستان مارچ میں شرکت کی۔
پی ٹی آئی یا ٹی ایل پی ؟ کس کے جلسے میں لوگ زیادہ تھے
اس موقع پر کارکنان کی طرف سے پاکستان زندہ بادہ اور لبیک یارسول اللّٰہ ﷺ کے نعرے لگائے گئے۔
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان مارچ کے قائدین کی نمازِ عصر ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ ویڈیو میں حافظ سعد رضوی کو نماز ادا کرتے دیکھے جاسکتا ہے۔