وزیراعظم کی میثاق معیشت کی پیشکش پی ٹی آئی نے مسترد کردی

Aug 14, 2022 | 22:09 PM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی۔

 اب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا ردعمل آگیا ہے۔ انہوں ںے اپنے بیان میں میثاق معیشت کو احمقانہ خیال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک پر سمجھوتہ صرف کمیونسٹ نظام میں ہوتا ہے۔ 

انہوں ںے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کل رات لاہور جلسے میں لاکھوں افراد نے حقیقی آزادی ملنے تک آزادی کے خواب کی تعبیر کو نامکمل قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان رہ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں