جدید خصوصیات کی حامل پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار نمائش کے لیے پیش

Aug 14, 2022 | 21:38 PM

ایک نیوز نیوز: ڈی آئی ایس ای (ڈائس) فاؤنڈیشن نے پاکستانی قوم کو 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پہلی الیکٹرک کا تحفہ دیدیا ہے۔ پاکستان کی پہلی الیکٹرک ہیچ بیک کار نر-ای 75 ہے۔ 

اس کار کو امریکا کی نان پرافٹ آرگنائزیشن ڈائس فاؤنڈیشن نے تیار کیا ہے۔ جس میں پاکستان اوورسیز شامل ہیں۔ اس کی تیاری میں مقامی صنعت اور لوکل اکیڈمی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ الیکٹرک کار کی کمپنی کا نام 12 صدی عیسویں کے مشہور سائنسدان اسماعیل ال جزاری کے نام پر 'جزاری' رکھا گیا ہے۔ 

اس گاڑی کی خصوصیات کیا ہیں؟

5 سیٹوں پر مشتمل یہ گاڑی 5 دروازوں پر مشتمل ہے۔

پیک پاور:107 ہارس پاور (80 کلوواٹ)

پیک ٹارک: 200 این ایم

رینج: 210 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ لیکن اے سی کے ساتھ اس کی رینج ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔

بیٹری سائز: 35 کے ڈبلیو ایچ آر

چارجنگ ٹائم: سلوچارجنگ پر 7 سے 8 گھنٹے (220 واٹ ریگولر آؤٹ لیٹ)

فاسٹ چارجنگ: 2 گھنٹے (ڈی چارجنگ پر ابھی ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔ 

مزیدخبریں