نئے پاکستان کے دعویدار جشن آزادی کی سرکاری تقریب سے غائب

نئے پاکستان کے دعویدار ،جشن آزادی ،سرکاری تقریب ،غائب
کیپشن: نئے پاکستان کے دعویدار جشن آزادی کی سرکاری تقریب سے غائب۔

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں آج 75 واں یوم آزادی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے آج وفاق سمیت چاروں صوبوں میں سرکاری سطح پر تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جہاں پر پرچم کشائی سمیت دیگر تقاریب کا اہتمام موجود تھا۔ 

نیا پاکستان بنانے کی دعویدار جماعت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گزشتہ 9 سال سے برسراقتدار ہے۔ تاہم رواں سال یوم آزادی کی خیبرپختونخوا میں ہونے والی سرکاری تقریب میں وزیراعلیٰ محمود خان سمیت کوئی بھی عوامی نمائندہ یا صوبائی وزیر شریک نہ ہوا۔ 

پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں کسی عوامی نمائندے کی عدم شرکت کو شرکاء کی جانب سے بھی ہدف تنقید بنایا گیا۔ جس کے بعد چیف سیکرٹری شہزاد بنگش نے پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر پرچم کشائی کا فریضہ انجام دیا۔ اس تقریب  میں بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے ملی نغمے گائے اور یوم آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔