ساتھی ملازم نے خاتون دوست کو گلے لگا کر پسلیاں توڑ دیں

Aug 14, 2022 | 18:26 PM

ایک نیوز نیوز: چین کے ایک دفتر میں ایک شخص کو مقامی عدالت نے 10 ہزار یوان جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ساتھی خاتون دوست سے گلے ملتے ہوئے اس کی پسلیاں توڑ دیں۔ جس پر عدالت نے مذکورہ جرمانہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال مئی 2021 کا ہے۔ جب دفتر کے ساتھی نے اپنی خاتون دوست کو اس زور سے گلے لگایا کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

اس بات کی گواہی دفتر میں کام کررہے دیگر ملازمین نے بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ شخص ساتھی خاتون سے گلے ملا تو خاتون درد سے کراہ اٹھی۔ جس سے اس کے سینے میں درد رہا اور بعد ازاں جب اس نے ہسپتال میں ایکسرے کروایا تو اس کی 3 پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ جس کے علاج پر ان کا کافی خرچ ہوا۔ تاہم دفتر کے ساتھی نے یہ ماننے سے انکار کردیا جس پر معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔ 

مزیدخبریں