دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز، بولڈ مناظر پر تنقید کا بھی سامنا

مداحوں کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوگیا ۔ ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر  ریلیز کردیا گیا ہے۔
کیپشن: مداحوں کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوگیا ۔ ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر  ریلیز کردیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: مداحوں کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوگیا ۔ ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر  ریلیز کردیا گیا ہے۔ عوامی کی اکثریت کی جانب سے ٹریلر کو بے حد پسند کیا گیا جبکہ چند صارفین نے فلم میں بولڈ مناظر پر تنقید بھی کی ہے۔ 

فلم کا ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

فلم کی  پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

ٹریلر کے کچھ حصوں میں بولڈ مناظر دکھانے پر کچھ صارفین ناراض بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم کی شاندار اسٹوری اور کاسٹ کے ساتھ ساتھ جاندار ایکشن اسٹنٹ  دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ بولڈ مناظر کے بغیر بھی فلم کو مارکیٹ میں ہٹ کرایا جاسکتا ہے۔