پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

Aug 14, 2022 | 13:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں