ایک نیوز نیوز: پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے ہم پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برس میں دونوں ممالک نے امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان ایک پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں،ہم نے ہزاروں پاکستانی ایکسچینج طلباء کو امریکہ بھیجا ہے،ہم نے دنیا کی سب سے موثر کووڈ 19 ویکسین کی 77 ملین سے زیادہ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔
On behalf of the Government and people of the United States of America, Ambassador Blome wishes the people of Pakistan a very happy 75th Independence Day! #PakUSAt75 #USinPAK #HappyIndependenceDay #14August #AzadiMubarak #PakistanZindabad #جشن آزادی مبارک pic.twitter.com/DyxzCEZACT
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 14, 2022
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ صرف گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے،ہم ان تمام بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے جن کا ہمیں سامنا ہے۔ یوم آزادی مبارک۔