ایک نیوز نیوز:خیبر پختون خوا کے شہر دیر میں بارودی ڈیوائس کے دھماکے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی شہید اور سپاہی عدنان ممتاز شہید کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔