حافظ آباد: گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد حاملہ ہونے پر قتل

حافظ آباد: گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد حاملہ ہونے پر قتل
کیپشن: حافظ آباد: گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد حاملہ ہونے پر قتل

ایک نیوز نیوز: حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ تک متاثرہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر ملزم نے ملازمہ کو زہریلی گولیاں کھلا دیں اور ساتھیوں سے ملکر ملازمہ کو دفن کروا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔