زرداری،نواز شریف کیلئے پاکستانی زمین تنگ ہوتی نظرآرہی ہے:شیخ رشید

Aug 14, 2022 | 10:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب موڑ دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا لال حویلی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے،آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، شہباز شریف نے آج کہا میثاق سیاست نہیں میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سارے ملکر اس پاکستان کو بچائیں۔

مزیدخبریں