ایران کاحملہ :اسرائیلی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی

ایران کاحملہ :اسرائیلی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی
کیپشن: ایران کاحملہ :اسرائیلی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی

ایک نیوز :ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اسرائیلی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے جوابی کارروائی کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث اب جنگی کونسل کو فیصلہ کرنے کا اختیار سونپ دیا ہے۔ اسرائیلی کی جنگی کونسل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور اسرائیلی دفاعی کابینہ کے رکن بینی گینٹز پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی جنگی کونسل کو یہ اختیار ملنے پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے شدید اعتراض کیا ہے اور کابینہ اب دو حصوں میں بٹ چکی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے روٹ میپ طے ہوجانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بصورت دیگر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔