اسرائیل اور ایران کی لڑائی :ترکی بھی میدان میں آگیا

اسرائیل اور ایران کی لڑائی :ترکی بھی میدان میں آگیا
کیپشن: اسرائیل اور ایران کی لڑائی :ترکی بھی میدان میں آگیا

ایک نیوز :ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے  ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کی۔

تفصیلات کےمطابق  ترک وزیر خارجہ فیدان نے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی حکومت خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتی،  امیر عبداللہیان نے ترک وزیر کو بتایا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی انتقامی کارروائی ختم ہو گئی ہے،جب تک اسرائیل ایران پر دوبارہ حملہ نہیں کرتا ایران کوئی اور کارروائی نہیں کرے گا۔