عالمی بینک کا پاکستان کے توانائی منصوبے کیلئے 1ارب ڈالرقرض دیگا

Apr 14, 2024 | 14:46 PM

ویب ڈیسک:عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے توانائی منصوبے کیلئے 1ارب ڈالرقرض کی منظوری جلد متوقع ہے۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔
منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028ء تک مکمل ہو گا۔
2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021ء تھی، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی۔
منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

مزیدخبریں