ایران اسرائیل کشیدگی،سول ایوی ایشن کا الرٹ جاری

ایران اسرائیل کشیدگی،سول ایوی ایشن کا الرٹ جاری
کیپشن: ایران اسرائیل کشیدگی،سول ایوی ایشن کا الرٹ جاری

ایک نیوز:اسرائیل پر ایران کے فضائی حملے کے بعد سول ایوی ایشن نے مغربی سمیت سے آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جس میں افغانستان، ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نئی ہدایت کے تحت پاکستان کی مغربی فضائی حدود میں مشکوک سرگرمیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لازمی لینا ہوگی۔