پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں جیسےچیلنج کاسامناہے،یوسف رضاگیلانی

Apr 14, 2024 | 13:21 PM

ایک نیوز:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنج کا سامنا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔مقامی ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں۔عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹائیں ۔

یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھاکہ  قدرتی آفات ایک عالمی مسلہ ہیں ، مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کا کم کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنج کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں