ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کا نیا الرٹ کردیا ۔پہاڑوں پربرفباری اور ژالہ باری بھی ہوگی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،مری اور گلیات،کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ،لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان،دادو، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد میں جھکڑ اور بارش کی توقع، نوشہرو فیروز ،گھوٹکی،خیرپوراور کشمور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،کراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد، میرپورخاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی میں برسات ہوگی۔
ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد،بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب، کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین،قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی،نصیر آباد، جعفرآباد، گوادر اور کیچ میں مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کردیا۔