ایک نیوز:نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف5میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔
پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، سخت سکیورٹی میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ہوٹل پہنچایا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ آج راولپنڈی رپورٹ کرے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اور 17 اپریل کو پریکٹس کرے گی۔ 18 اپریل سے باقاعدہ میچز کا آغاز ہوگا۔