ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعد تہران میں شہریوں کاجشن

ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعد تہران میں شہریوں کاجشن
کیپشن: ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعد تہران میں شہریوں کاجشن

ویب ڈیسک:اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں پر ایران میں شہریوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد تہران میں ایرانی شہری خوشی مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔عوام ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر آگئے اور جشن بھی منایا۔
دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت  میں بھی اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے۔ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔