ویب ڈیسک:اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دیتے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدرجوبائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کابینہ اجلاس میں فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔