ویب ڈیسک:ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی زمین پر موجود کسی بھی فرد سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔
ایلون مسک نے یہ پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کی رسد اور طاقتور اے آئی ٹریننگ چپس کی قلت جیسے مسائل کا سامنا نہ ہوا تو 2025 میں دنیا کے کسی بھی فرد سے زیادہ ذہین سپر ہیومین آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل تیار ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال چپس کی قلت کا سامنا ہوا جبکہ ایک یا 2 برسوں میں بجلی کی رسد میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک کی جانب سے انسانوں سے زیادہ ذہین اے آئی ماڈل کی تیاری پر بات کی گئی ہو۔
اپریل 2024 کے شروع میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ 2030 تک اے آئی ٹیکنالوجی لوگوں سے زیادہ ذہین ہوگی اور اسی لیے ہمیں ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔