یاقوتیا کی منجمد مچھلی کی سلاد دنیا کی بدترین ڈش قرار

Apr 14, 2023 | 23:15 PM

ایک نیوز:روس کے علاقے یاقوتیا جس کا سرکاری نام ری پبلک آف ساخا ہے وہاں کی ایک ڈش اندی گرکا جو کہ اصل میں منجمد مچھلی کی سلاد ہوتی ہے اسے دنیا کا بدترین ڈش قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں آن لائن فوڈ گائیڈ ٹیسٹ اٹلس کے قارئین کی آرا پر مبنی ووٹنگ میں اسے بدترین ڈش گردانا گیا۔

واضح رہے کہ یاقوتیا روسی مشرقی بعید میں بحر منجمد شمالی کے ساتھ واقعہ ہے اور اس علاقے میں موسم زیادہ تر منجمد اور نقطہ انجماد سے 70 درجے نیچے رہتا ہے۔

ایک سادہ سی ڈش اندی گرکا جو سفید مچھلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے، پیاز میں تیل ڈال کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈالا جاتا ہے۔اس کے بد ذائقہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ مچھلی خام حالت میں ہونے کے ساتھ سخت اور منجمد بھی ہوتی ہے۔ایک تو یہ علاقہ دنیا کا سرد ترین ہے پھر اس قدر منجمد حالت میں سختی سے جمی ہوئی مچھلی کھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔

یہ ڈش دراصل کھانے سے پہلے بھوک بڑھانے کے لیے لیموں اور روسی مخصوص مشروب کے ساتھ دی جاتی ہے۔

مزیدخبریں