کینسر کے مریضوں کےاچانک وزن کم ہوجانے پراہم انکشاف

کینسر کے مریضوں کےاچانک وزن کم ہوجانے پراہم انکشاف
کیپشن: An important discovery of sudden weight loss in cancer patients

 ایک نیوز:سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ وہ آخری درجے کینسر کے دوران مریضوں کے اچانک اور خطرناک حد تک وزن گرنے کی وجہ جاننے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ 

برطانیہ میں محققین نے GDF 15 نامی ایک جین دریافت کیا ہے جس کا تعلق کاکیکسیا سے ہوتا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے جس میں کینسر کے آخری مراحل میں 80 فی صد مریضوں میں بھوک، چکنائی اور پٹھے ایک دم ختم ہوجاتے ہیں۔ 20 سے 30 فی صد مریضوں میں اموات کی بنیادی وجہ اس ہی عمل کو سمجھا جاتا ہے۔

 محققین کے مطابق نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی TRACERx تحقیق کے نتائج علامات کے ظہور سے قبل صورتحال کی تشخیص میں مدد مل سکے گی۔

 یونیورسٹی کالج لندن کے کینسر انسٹیٹیوٹ کی کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر مریم جمال-ہنجانی کا کہنا تھا کہ اس خطرناک صورتحال کا حیاتیاتی فہم عرصے سے محققین کی نظروں سے پوشیدہ تھا لیکن TRACERx تحقیق میں کی جانے والی زبردست سرمایہ کاری، حاصل کیے جانے والے نمونے اور اکٹھا کیے جانے والے ڈیٹا سے کاکیکسیا سے متعلقہ دریافتیں کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ محققین اب اس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ کینسر یا خون میں وہ تبدیلیاں تلاش کی جائیں جو مستقبل میں ہمیں مریضوں میں کاکیکسیا کے خطرات کی شناخت میں مدد دے سکے تاکہ اس کے ہونے سے قبل مداخلت کر کے اس کو روکا جاسکے۔

اس صورتحال کی تشخیص اس لیے بھی مشکل ہوسکتی ہے کیوں کہ ایسا کوئی بھی اسکریننگ آلہ موجود نہیں ہے جو کاکیکسیا کی شناخت کے لیے مؤثر ہو۔

تحقیق کے اگلے مرحلے میں محققین اس چیز پر تحقیق کریں گے کہ کینسر استحالہ (میٹابولزم) اور مدافعتی نظام کاکیکسیا میں کس طرح کردار ادا کرسکتے ہیں۔