ایک نیوز : امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اسقاط حمل کی گولیوں تک رسائی سے متعلق ماتحت عدالت کی طرف سے مقرر کردہ حدود کو ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے اعلیٰ عدالت سے کہا ہے کہ وہ اسقاط حمل کی گولیوں تک رسائی سے متعلق ماتحت عدالت کی طرف سے مقرر کردہ حدود کو ختم کردے۔
اعلیٰ عدالت سے استدعا کی گئی کہ واشنگٹن ریپبلکن کی زیرقیادت ریاستوں میں تولیدی حقوق کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔ محکمہ انصاف نے ایک درخواست دائر کی جس میں سپریم کورٹ کے ججوں سے کہا گیا کہ وہ ٹیکساس میں امریکی ڈسٹرکٹ جج میتھیو کاکسمارک کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
محکمۂ انصاف نے اپنی درخواست میں لکھا کہ عدالتی فیصلے سے خواتین کو اسقاط حمل کے لیے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظور شدہ ادویات تک رسائی ممکن نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں غیر محفوظ جراحی اسقاط حمل کی طرف رحجان بڑھے گا۔
اسقاط حمل کی ادویات :جوبائیڈن انتظامیہ کا سپریم کورٹ سےرجوع
Apr 14, 2023 | 22:59 PM