ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں،چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد

 ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں،چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد
کیپشن: Actions against hoarders, thousands of sacks of sugar recovered

ایک نیوز:پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی نگران حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکنجہ کس دیا ہے اور تازہ کارروائیوں میں چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلی ہیں۔

بھکر کے علاقے داجل چیک پوسٹ پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئےسولہ ٹرکوں سے دس ہزار سے زائد پچاس کلوگرام کے چینی کے بیگ برآمد کرلیے، پولیس نے چینی غیرقانونی طورپرخیبرپختونخوامنتقل کرنے والے سولہ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

بورے والا میں بھی ذخیرہ شدہ چینی کا گودام پکڑاگیا،کارروائی کے دوران ذخیرہ شدہ تین ہزارايک سواکتيس چینی کی بوریاں برآمدکی گئیں اورچینی قبضے میں لیکر گودام سیل کردیاگيا ۔

اس طرح لياقت پورمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین ہزارچینی اوردوہزارچاول کی بوریاں برآمدکی گئی ہیں۔