انسانیت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سپرد

انسانیت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سپرد
کیپشن: The task of erasing humanity is entrusted to artificial intelligence

ایک نیوز:مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی ایک ایپلی کیشن chaosGPT کو انسانیت کو تباہ کرنے کے لیے پانچ خوفناک ٹاسک دیے گئے ہیں۔

 ایپلی کیشن chaosGPT  نےدوسرے AI ایجنٹس کو بھرتی کرنے، جوہری ہتھیاروں پر تحقیق کرنے اور انسانیت کیخلاف خطرناک ٹویٹس بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

chaosGPT بھی OpenAI کا متبادل ورژن ہے جو عوام سطح پر دستیاب ہے۔ یہ اے آئی ایپلی کیشن بھی انسانی زبان کی شناخت کرکے اُن کے جوابات دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

chaosGPT کو صارفین کی جانب سے 5 اہداف مکمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے جس میں سے ایک انسانیت کو تباہ کرنا، عالمی تسلط قائم کرنا، افراتفری اور تباہی پھیلانا، دنیا کو کنٹرول کرنا اور لافانیت حاصل کرنا ہے۔

 اے آئی کو اہداف دینے سے پہلے صارفین نے “مسلسل موڈ” کو فعال کیا جس پر پروگرام کی جانب سے انتباہ ظاہر ہوا کہ یہ کمانڈز ہمیشہ کے لیے جاری رہ سکتی ہیں اور ایسی کارروائیوں کو انجام دے سکتی ہیں جن کی عام طور پر اجازت نہیں۔

صارفین نے انتباہی پیغام کو نظرانداز کرتے ہوئے Enter دبا دیا جس پر اے آئی نے آخری بار پوچھا کہ وہ واقعی ایسا چاہتے ہیں جس پر صارفین نے Y کا بٹن دبایا یعنی جی ہاں۔