ایک نیوز:سابق وزیراعظم عمران خا ن نے قاسم خان سوری کو تحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر بنا دیا۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کاکہنا ہے کہ عمران خان کے میرے اوپر اعتماد اور نئی ٓ ذمہ داری سونپنے پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انشاء اللہ پچھلے 26 سال کیطرح کپتان کے وفا دار سپاہی کے طور پر ان کے ساتھ آخری دم تک کھڑا رہوں گا۔