ایک نیوز :وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کے بعدسیاسی جماعتیں اپنا اپنا وزیراعظم لانے کیلئے متحرک ہوگئیں ۔
جہاں تحریک انصاف دوبارہ اپنا وزیراعظم لانے کیلئےکوشاں ہے ،،وہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی اپنا امیدوار لانے کیلئے متحرک ہوچکی ہیں ۔پیپلزپارٹی نے چوہدری یاسین،ن لیگ نے شاہ غلام قادر کو وزیراعظم کیلئے امیدوار نامزد کردیاہے۔۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان متفقہ امیدوار لانے پر بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔
سیاسی جماعتوں نے جوڑ توڑ کیلئے اس وقت مظفر آباد میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔۔۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی مظفر آباد پہنچ چکی ہے ۔۔تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصراورپرویز خٹک سیاسی جوڑ توڑ کیلئے متحر ک ہوچکے ہیں ۔۔۔انہوں نے قائم مقام وزیراعظم خواجہ فاروق سمیت پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔۔تحریک انصاف کی طرف سے وزیراعظم کیلئے عبدالقیوم نیازی،انوارالحق اور دیوان چغتائی کےناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔۔۔آزادجموں کشمیر قانون سازاسمبلی کےنئے قائد ایوان کےانتخاب کیلئے آج ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سےملتوی کر دیا گیا۔۔
آزاد جموں کشمیرکی عدالت عالیہ نے سردار تنویرالیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردیدیا تھا ۔۔۔سردار تنویر الیاس کووزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے بعد اپوزیشن بھی اپناجبکہ تحریک انصاف اپنا وزیراعظم لانے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔کیا اتحادی جماعتیں قومی اسمبلی کی طرح آزاد کشمیر میں بھی اپنا وزیراعظم لانے میں کامیاب ہوجائیں گی؟