ایک نیوز:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کیلئے مداحوں سے رائے مانگ لی۔
- I hope you all are having a blessed Ramadan ❤️
— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 13, 2023
A big shoutout to @SAfridiOfficial and his team at @SAFoundationN for the charity work they have been doing ????
Also tell me, should I open my YouTube channel??? What do you all think??? pic.twitter.com/CyjOy8u5K7
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔
ویڈیو میں وسیم اکرم کہنا ہے کہ وہ آج سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ وقفہ لینے کے بعد یہ ویڈیو بنا رہے ہیں۔مداحوں کو بابرکت ماہ، رمضان زکٰوۃ دینے کی ترغیب دی ہے۔ آخر میں وسیم اکرم کا پوچھنا تھا کہ کیا اُنہیں بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لینا چاہیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ اپنا یوٹیوب چینل بنا لیں، اُنہیں اُن کے بہت سارے دوست بھی کہہ رہے ہیں مگر وہ اپنے مداحوں کی رائے لینا چاہتے ہیں۔ آج کل انٹرنیٹ صارفین زیادہ سے زیادہ 2 سے ڈھائی منٹ کی ویڈیو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا یوٹیوب چینل لائف اسٹائل پر ہوگا، اُن کی ویڈیوز میں زیادہ سے زیادہ اُن کا لائف اسٹائل، روز مرہ کی روٹین اور ورزش سے متعلق معلومات ہوگی۔