بیٹی میری فلمیں کیوں نہیں دیکھتی؟رانی مکھرجی نے بتادیا

Apr 14, 2023 | 21:06 PM

ایک نیوز :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی ادیرا میری فلمیں نہیں دیکھتیں۔ابھی اسے فلمیں دکھانا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔

رانی مکھرجی کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری بیٹی ادیرا نے فلم’مسز چترجی ورسز ناروے‘ کا ٹریلر دیکھا تو وہ رونے لگ گئی۔دراصل وہ ابھی اس فرق کو سمجھنے کے قابل نہیں ہوئی کہ میں اس کی ماں ہونے ساتھ ساتھ ایک اداکارہ بھی ہوں، اس لیے جب وہ مجھے اسکرین پر روتے ہوئے دیکھتی ہے تو اسے لگتا ہے کہ میں کسی تکلیف میں ہوں تو وہ بھی رونے لگتی ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ اگلے 3 سے 4 سالوں میں شاید وہ یہ سب کچھ سمجھنے لگے تو پھر وہ میری فلمیں دیکھ سکے گی۔

مزیدخبریں