ایک نیوز : نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری
Apr 14, 2023 | 21:03 PM