ویب سیریز کی پروموشن کے دوران پریانکا چوپڑا توجہ کا مرکز

Apr 14, 2023 | 20:54 PM

ایک نیوز :لندن میں  پریانکا چوپڑا کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر ویب سیریز 'سیٹاڈل' توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔


پریانکا ہالی ووڈ میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سیٹاڈل میں نظر آئیں گی، ان کے ہمراہ رچرڈ میڈن ہوں گے۔
اداکارہ آج کل لندن میں سیریز کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے لندن سے نہایت خوبصورت تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔
سیاہ لباس پہنی پریانکا نے لکھا کہ 'سیٹاڈل لندن آچکی ہے'، ان کی پوسٹ پر معروف امریکی شوبز شخصیت پیرس ہلٹن اور اداکارہ لی جن لی نے کمنٹ کیا۔

مزیدخبریں