ایک نیوز:معروف اداکار فواد خان کاکہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے ٹائی ٹینک کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔
نئی نسل کے مولاجٹ اور سرحدوں کے دونوں جانب مقبول ہیرو فواد خان کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں فنکار، ہدایتکار، ڈسٹری بیوٹر اور فلم ساز مل کر کام کرتے تھے، اگر ایسا اب پھر ممکن ہوا تو انڈسٹری بحال ہوجائے گی اور مولاجٹ جیسی مزید فلمیں سامنے آئیں گی۔میری نئی فلم منی بیک گارنٹی میں میری ایک نہیں دو دو ہیروئنیں ہیں ، ایک دولت اور دوسری کرسی۔ امید ظاہر کی کہ مولا جٹ کے ایکشن کے بعد اب مزاحیہ روپ میں بھی فلم بین مجے پسند کریں گے، میں نے پہلے بھی کئی بار مزاحیہ کردار ادا کئے ہیں لیکن اس بار انداز کچھ نیا ہے۔ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرکے بہت انجوائے کیا۔
فواد خان کاکہنا تھا کہ میں سیریس رہتا ہوں لیکن مغرور بالکل نہیں ہوں۔ سب سے محبت سے ملتا ہوں۔ ہمیشہ سچائی سے کام لیتا ہوں، شگر کی بیماری تک کسی سے نہیں چھپاتا۔ اداکاری کی وجہ سے میری صحت کو بہت نقصان پہنچا ہے جس کا احساس اب ہوتا ہے۔ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کے بارے میں تھوڑا بہت سوچا تھا مگر اتنی کامیاب ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا۔
اداکارفواد خان کامزید کہنا تھاکہ انہیں سیاہ رنگ کے لباس پہنا پسند ہے۔استاد راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر کو سننے کا شوق ہے۔سرحدوں کے دونوں جانب مجھے پسند کیا جاتا ہے، مداحوں کی بڑی تعداد پیار کرتی ہے ان کا دل سے شکرگزار ہوں۔