پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو 88رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی 20، نیوزی لینڈکی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
کیپشن: پہلا ٹی 20، نیوزی لینڈکی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

ایک نیوز:ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق   قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلےگئے  ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 94رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن نے اور بین لِسٹر نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم اور اِیش سودھی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی بولروں میں سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں ۔جبکہ عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔شاہین شاہ ، زمان خان ، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ زمان خان اور صائم ایوب پلیئنگ الیون کا حصہ ہے، ہماری ٹیم میں سینئراورجونیئرکھلاڑی شامل ہیں۔

 بابراعظم نےکہا کہ پی ایس ایل میں اس پچ پربہت زیادہ رنزبنےہیں، آج کے میچ میں بھی180سے190رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم سمیت محمد رضوان، فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکئورٹی کےانتظامات مکمل کر لیے گئے۔