دی کپل شرما شوایک بار پھر بند

دی کپل شرما ایک بار پھر بند
کیپشن: دی کپل شرما ایک بار پھر بند

ایک نیوز : دنیا بھر میں کامیڈی کا مقبول ترین شو’’دی کپل شرما شو ‘‘ایک بار پھر بند ہونے جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کپل شرماشو کے حوالے سے ایک تشویشنا ک خبر سامنے آئی ہے ،کپل شرما کی موویز میں مصروفیت  کی وجہ سےان کا شو ایک بار پھر آف ایئر ہونے جارہا ہے،کپل شرما اپنی مووی کی پروموشن کی وجہ سے پروگرام پر زیادہ توجہ نہیں دے پا رہے  ،حال ہی میں ان کی مووی زویگیٹو ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے کا کردار ادا کیا ہے ۔پہلے مووی کی شوٹنگ اور اب مووی کی پروموشن کی وجہ سےاپنے شو پر زیادہ توجہ مرکوز نہیں کرپائےیہی وجہ ہے کہ کچھ عرصےسے ان کے شو کے نئے اپیسوڈ نہیں آرہے ۔

کپل شرما شو کے پروڈیوسر سلمان خان  کپل شرماشو  کی جگہ اب ایک نیا پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں ’’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘‘جس کی پروموشن جلد شروع ہوجائیگی جبکہ اس کے کچھ پروموز جاری بھی ہوچکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کپل شرما شو کوجون میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم ابھی تک  وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا نہ ہی کوئی اس حوالے سے تصدیق ہوسکی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کپل شرما شو کی مرکزی کاسٹ میں سے کرشنا ابھیشک اور بھارتی سنگھ نے اس میں کام کرنے سے انکار کیا تھا، اس سے قبل علی اصغراور ڈاکٹر گلاٹی بھی کپل سے ناراض ہوکر شومیں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں ۔