بھارتی بلاگر پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے کردار ’مرتسم‘ پردل ہار بیٹھیں

بھارتی بلاگر پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے کردار ’مرتسم‘ پردل ہار بیٹھیں
کیپشن: The Indian blogger fell in love with the role of 'Murtasam' in the Pakistani drama Tere Bin

ایک نیوز: نجی ٹی وی پرڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردار ’مرتسم‘ کی دھوم بھارت میں بھی مچی ہوئی ہے۔بھارتی بلاگر دل ہار بیٹھیں۔

 نجی ٹی وی پرڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردار ’مرتسم‘ کی دھوم بھارت میں بھی مچی ہوئی ہے۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے شائقین اور ریٹنگ میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ڈرامے کو  ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی سرچ کر کے دیکھا جا رہا ہے۔مرکزی کردار شائقین کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں جس کے بعد اب بھارت سے بھی ڈرامہ اور کرداروں کی تعریفیں آنے لگی ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک بھارتی کونٹینٹ کرئیٹر شُبی سنگھ کی ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں وہ کردار ’مرتسم ‘ پر دل ہارنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ ویڈیو میں کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک ایسا لڑکا نہیں ملا ہے اور میرب (مرتسم کے مدِ مقابل کردار) ہے کہ مرتسم کو گھاس تک نہیں ڈال رہی۔ پاکستان میں ایک تو خوبصورتی بہت زیادہ ہے، اُن کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ خوبصورتی کی تعریف کر سکیں۔ بلاگر نے پاکستانی ڈراموں کے کردار ’مرتسم‘ (تیرے بن میں وہاج علی کا کردار)  اور حمزہ ( درامہ میرے ہمسفر میں فرحان سعید کا کردار) جیسے شوہر ہونے کی شدید آرزو کی ہے۔