ایک نیوز:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں بائیڈن انتظامیہ کے دو سینئر عہدیداروں نے ملاقات کی۔
ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یمن میں جاری بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے رابطہ کار نے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔