فیصل مسجد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی

Apr 14, 2023 | 19:57 PM

ایک نیوز:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ اور محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے میں پاک بحریہ کی معاونت شامل ہے، ہماری ٹیم اور 3 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں