سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کیلئے قلعہ روہتاس گوردوارہ چوآ صاحب آمد

سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کیلئے قلعہ روہتاس گوردوارہ چوآ صاحب آمد
کیپشن: For the religious rituals of Sikh pilgrims, Fort Rohtas Gurdwara Choa Sahib came

ایک نیوز:سکھ یاتریوں نے قلعہ روہتاس کے پہلو میں واقع اپنے مقدس مقام گوردوارہ چوآ صاحب  پر حاضری دے کر مذہبی رسومات اداکیں۔

جہلم کے سیاحتی مقام قلعہ روہتاس کے پہلو میں واقع گوردوارہ بابا چوآ صاحب پر سکھ یاتریوں کو اے ایس پی سوہاوہ حافظ معازالرحمن اور ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار نے خوش آمدیدکہا۔

سکھ یاتریوں کاکہنا تھا کہ  گوردوارہ بابا چوآ صاحب میں مذہبی  پیشوا بابا جی گورونانک نے چلا کاٹا تھا اور جب بھی ننکانہ صاحب حاضری کے لیے آتے ہیں تو یہاں پر حاضری دیئے بغیر واپس نہیں جاتے۔مذہبی مقامات کو محفوظ ہونے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔