ایک نیوز(فیکٹ چیکر) ریستوران میں دو خواتین کے ساتھ رقص کرنیوالے بلی سے مشہورہونیوالے الجزائری امام نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کیا ا آپ کو الجزائر کے شیخ ولید مہساس یاد ہیں جو کندھے پر بلی آ بیٹھنے کے باوجود نماز پڑھنے کے ایک ویڈیو کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں؟اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے بارے میں غلط خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ایسی ہے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک شخص ایک ریستوران میں دو خواتین کے ساتھ رقص کر رہا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص الجزائر کے شیخ ہیں۔
تاہم اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے جھوٹ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص الجزائری امام نہیں ہیں۔
معروف عرب نیوز چیکنگ اور فیکٹ فائنڈنگ پلیٹ فارم مسابر کی تحقیق کے مطابق، یہ ویڈیو کلپ پرانا ہے اور جنوری 2022 کے بعد سے ٹک ٹاک پر پاکستان سے متعلق ہیش ٹیگز کے ساتھ متعدد بار شیئر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 4 اپریل کی شام الجزائر کی ایک مسجد میں ایک بلی گھس گئی اور نماز تراویح کی امامت میں کھڑے امام صاحب کے کندھے پر آ بیٹھی، ایک ویڈیو کے مطابق جو ذرائع ابلاغ پر سے تیزی سے پھیل گئی، دکھایا گیا کہ امام نے اس بلی کے ساتھ نرمی اور شفقت کا برتاؤ کیا اور اطمینان سے نماز ادا کرتے رہے۔