ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ ہونیوالی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ ہونیوالی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
کیپشن: ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ ہونیوالی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ایک نیوز :ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپلوڈ ہونے والی ایک کروڑسے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔
تفصیلات کےمطابق   اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں جن کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار کے قریب ہیں۔
ٹک ٹاک نے ایک  رپورٹ میں بتایا کہ عالمی سطح پر 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار 819 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا تھا جس کی شرح 6 فیصد بنتی ہے تاہم بعد ازاں 5 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 49 ویڈیوز کو بحال کر دیا گیا تھا۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں ویڈیوز کو بھی حذف کیا۔
اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران پاکستان سے 89 فیصد ویڈیوز کو کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے قبل ہی حذف کر دیا گیا تھا۔
عالمی سطح پر ایک کروڑ 78 لاکھ 77 ہزاز سے زائد ایسے اکاؤنٹس بھی ڈیلیٹ کیے گئے جن کے بنانے والوں کی عمر 13 برس سے کم تھی جبکہ 5 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایسی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی گئیں جو جعلی اکاؤنٹس سے اپلوڈ کی گئی تھیں۔