کاروباری ہفتے کے اختتام پرسوناپھرمہنگاہوگیا

کاروباری ہفتے کے اختتام پرسوناپھرمہنگاہوگیا
کیپشن: At the end of the business week, gold became expensive

 ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے اختتام پر 2روز کمی کے بعد پاکستان میں سونا پھر مہنگاہوگیا۔

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل سونا 300 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ دس گرام سونا بھی 943 روپےکے اضافے کے بعد ایک لاکھ87 ہزار 414 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 اعشاریہ 15 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر ہے۔