میانیوالی ،نمازجمعہ کے بعدمسجد کےباہرفائرنگ،4افراد زخمی

میانیوالی ،نمازجمعہ کے بعدمسجد کےباہرفائرنگ،4افراد زخمی
کیپشن: Mianiwali, firing outside the mosque after Friday prayers, 4 people injured

ایک نیوز:میانوالی شہر میں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔آئے روز فائرنگ سے اہل علاقہ کو مشکلات کاسامناہے۔نمازجمعہ کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔
 میانوالی میں پاکستان ائیر فورس اور سنٹرل جیل کے ساتھ ملحقہ تین مرلہ ابادی کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک راہگیر سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان چند دن قبل کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ چکی ہے۔ 
یاد رہے کہ کل ضلع میانوالی میں صرف ایک دن میں چھ افراد مختلف واقعات میں قتل ہو گئے تھے جبکہ ضلع بھر میں ساڑھے تین ماہ میں مجموعی طور پر 44 افراد قتل کئے جا چکے ہیں دوسری جانب قتل و غارت کے سامنے مکمل طور پر پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے۔