آئین کے تحت  اختیار پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا، آرمی چیف

 اختیار پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا، آرمی چیف
کیپشن: The authority shall be exercised by Parliament and elected representatives, Army Chief

 ایک نیوز:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ آئین کے تحت اختیار پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔

اسمبلی ہال میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اور ارکان کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کا مرکز پاکستان کے عوام ہیں، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں، حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے، آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کا 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اور ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

سپہ سالار کا مزیدکہنا تھا کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں۔آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے  ہیں۔حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔