محمد خان بھٹی رشوت کے مقدمے سے ڈسچارج

Apr 14, 2023 | 16:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رشوت کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت لینے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، عدالت نےسابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رشوت کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا ہے۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے محمد خان بھٹی کو  گرفتار کرکے ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور مرتضی ورک صاحب کی عدالت میں  پیش کیا۔ محمدخان بھٹی کی طرف سے صدر لاہوربار رانا انتظار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل دیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت  میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر محمد خان بھٹی کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف رشوت کے ثبوت نہیں ہے۔اینٹی کرپشن کے پاس محمد خان بھٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں ہیں۔



مزیدخبریں