ایک نیوز: پیپلزپارٹی نے چودھری یاسین کو آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چودھری یاسین ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہوں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کل تک ہو جائے گا جس کا شیڈول آج جاری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اور پیپلزپارٹی کی جانب سے چودھری یاسین کو وزارت عظمیٰ آزادکشمیر کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیرکے لیے چودھری رشید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔