قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت کی بریفنگ مکمل

Apr 14, 2023 | 15:46 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک،اعلی عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی بریفنگ مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر بھی شریک ہیں،اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، سیکرٹری دفاع،وفاقی وزرا، وزراءمملکت اور مشیران اجلاس میں شریک ہیں۔

ان کے علاوہ اتحادی حکومت کے پارلیمانی رہنما اور ارکان قومی اسمبلی ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہیں،آرمی چیف کی آمد پر اراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ افواج پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں ،اجلاس میں عسکری حکام نے قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ 

اعلی عسکری حکام نے داخلی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے امن و امان اور وزیرستان میں انسداد دہشتگردی کے آپریشن سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا۔

مزیدخبریں