سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کیلئے المیہ ہوگا: عمران خان

سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کیلئے المیہ ہوگا: عمران خان
کیپشن: سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کیلئے المیہ ہوگا: عمران خان

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کے لیے المیہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو دعا کرنی چاہیےکہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو،  جب تک آپ آئین نہیں بچاتے آپ ملک نہیں بچاسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضا اور ہمارا مطالبہ ہے، یہ سب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی بالادستی کی، یہ صرف این آر او لینے آئے ہیں، انہوں نے الیکشن ہار جانا ہے، اس لئے فرار چاہتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3ہزار کارکنوں کو  پکڑا ہوا ہے،ہر روز نئی ایف آئی آر ہوتی ہے۔غیر قانونی حراست اور لاپتہ کرنے کا معاملہ سنگین ہے، ایسی خبریں باہر جائیں گی تو دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ غلط کام پر تنقید نہ کرنا معاشرے کو نقصان پہنچانا ہے، تنقید سے جمہوریت آگے بڑھتی ہے، صرف ڈکٹیٹر شپ میں تنقید کا حق نہیں ملتا۔سپریم کورٹ کی تقسیم اس ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عدالت عظمیٰ بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، ہم اس ملک میں آئین کا نفاذ چاہتے ہیں۔