ایک نیوز : سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوٹل لبالب بھر گئے۔۔۔۔ حرم کے قریب قائم ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کی شرح ایک سو فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کورونا وبا کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رواں سال عمرہ زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے بکنگ کا تناسب کورونا وبا سے پہلی والی سطح پر چلا گیا ہے۔ہوٹلنگ کے شعبے میں تیزی کی وجہ مملکت کی جانب سے غیر ملکی زائرین کو فراہم کی گئی سہولیات ہیں۔ ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ ویزہ کے عمل میں سہولیات اور ٹرانزٹ ویزہ پر سعودی عرب میں چار دن قیام کی اجازت ہے۔
یادرہے فائیو سٹار ہوٹل میں نظارے والے کمرے کا ایک رات کا کرایہ چار ہزار سعودی ریال (ایک ہزار ڈالر) سے دس ہزار سعودی ریال کے درمیان ہے۔ جبکہ مرکزی علاقے سے باہر قائم فائیو سٹار ہوٹل میں فی کمرے کا اوسط کرایہ ڈھائی ہزار سے 3 ہزار سعودی ریال ہے اور فور سٹار ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 800 سے ایک ہزار سعودی ریال کے درمیان ہے۔
مکہ میں 14 سو سے زیادہ ہوٹل قائم ہیں اور سارا سال ہی شہر میں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے